تلاش
دقیق تر تلاش
English | فارسی | Urdu | Az | العربی
صفحه اصلي > معاونت ها و بخش های مجتمع > شعبہ تحقیقات 

شعبہ تحقیقات
مختلف علوم میں مہارت حاصل کرنے کے لئے تحقیق کی اشد ضرورت ہے اور یہ مہارت مختلف جہات یا طریقوں سے تحقیق کرنے سے حاصل ہوتی ہے مجتمع آموز عالی فقہ کاتحقیقاتی شعبہ  اس سلسلے میں طالب علموں کی ہر طرح سے مدد کر رہا ہے۔
شعبہ تحقق کے اغراض و مقاصد
٢۔ تحققیاتی امور کو اسلام کے اجتماعی ثقافتی اور فکری تقاضوں کے عین مطابق  وسعت دینا   ۔
٣۔ تبادل نظر اور گفتگو کے لئے اجلاس   منعقد کرنا
٤۔ تحقیق کلاسی کو مفید اور کار آمد بنانا
٥۔ علمی و تحقیقی مقالوں کی نشر و اشاعت
٦۔ ذہین اور با صلاحیت طلباء کے لئے علمی و تحقیقی میدان فراہم کرنا۔
٧۔ اچھے محققین کی حوصلہ افزائی کرنا۔
٨۔ تحقیقی امور میں دلچسپی پیدا کرنا۔
٩۔ مختلف نظریات کا جاننا اور ان پر بحث کرنا۔
١٠۔ علمی اور تحقیقی کاموں میں اطلاع رسانی کے جدیداور  بنیادی اسباب فراہم کرنا
مندرجہ ذیل تین ادارے یعنی تحقیقی اموراور اس میں مدد کرنے والا ادارہ اور لائبریری تحقیقاتی شعبے کے اغراض و مقاصد کو پورا کرنے کے ذمہ دار ہیں۔
تحقیق کے امور سے مربوط ادارہ
علمی اور تحقیقاتی امور میں طلباء کی مدد اور ان کے ساتھ تعاون کیلئے اس ادارے کو تاسیس کیا گیا اور یہ ادارہ اپنے پانچ ذیلی اداروں کے ساتھ مصروف عمل ہے۔
١۔ علمی کانفرنسوں کا شعبہ
یہ شعبہ ہر سال دو علمی کانفرنسیں منعقد کرتاہے جس میں مختلف تمام محققین کو دعوت دی جاتی ہے اور ان  کےمقالات کو جانچنے کے بعد معیاری مقالوں کو انعام سے نوازا جاتا ہے ان کانفرنسوں میں علماء اور دانشور بھی خطاب کرتے ہیں اب تک پندرہ مختلف موضوعات پرکانفرنسیں منعقد ہو چکی ہیں۔

۲۔علمی مباحثے کا شعبہ
یہ شعبہ ہر جمعرات کو ایک علمی جلسہ منعقد کرتا ہے جس میں حوزہ اور یونیورسٹی کے ماہرین کو دعوت دی جاتی جو ایک مخصوص موضوع پر گفتگو کرتے ہیں اب تک اس شعبے کے تحت ایک سو چار (104) اجلاس منعقد ہوچکے ہیں۔
۳۔علمی کوئز اور اعتراضات کے جوابات کا شعبہ
یہ شعبہ مختلف علمی فورمز کے تعاون سےمختلف موضوعات پر علمی مقابلے منعقد کرچکا ہے اس کے علاوہ اعتقادی شبہات کے جواب دینے کے لئے مختلف علمی انجمنوں کی مدد سے ان شبہات کے جواب دینے کیلئے ایک مجلہ (بنام پرتو پژوہش )نشر کیا جاتا ہے جسے حوزہ اور یونیورسٹی کے طلبا نے بہت پسند کیا ہے۔
۴۔شعبہ نشریات
یہ شعبہ اساتید اور طلاب کی علمی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کے لیئے دو مجلے کوثر معارف اور فقہ و اصول کے نام سے اور ایک ثقافتی اور اجتماعی مجلہ بنام زمزم معارف نشر کرتاہے۔
۵۔علمی فورمز
یہ شعبہ علمی سیمینار اور علمی  مقابلے منعقد کرنے اور مختلف شبہات کے جواب دینے میں اپنا کردار ادا کرتاہے۔
مدرسہ حجتیہ میں نو مختلف علمی شعبوں میں یہ فورمزموجود ہیں مثلا انجمن اخلاق و تربیت ، فلسفہ ، تاریخ، علوم قرآن، فقہ و اصول، ادبیات، کلام، فقہ اقتصادی و قضایی
تحقیقات میں تعاون کا شعبہ

اس ادارے کی پانچ مختلف شاخیں تحقیقی کاموں میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔
١۔ علمی کلاسوں کے اجراء اور محققین کی معلومات میں اضافے کا شعبہ

اس ادارے کی طرف سے محققین کی علمی استعداد و صلاحیت کو بڑھانے اور ان کو پروان چڑھانے ،نئے تحقیقی طریقوں کو تقویت دینے اور محققین کی تعداد بڑھانے کے لئے 1384  مختلف موضوعات پر متعدد کلاسیں منعقد کی جاچکی ہیں۔
٢۔ تحقیقی کاموں میں مدددینےکا شعبہ
یہ شعبہ تحقیقی کاموں کو منظم کرنے، جدید اور بنیادی ضرورت کے موضوعات پر تحقیق کرنے اور اچھے مقالوں کو مختلف رسالوں میں چھپوانے اور لوگوں تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرتاہے۔
٣۔ محققین کی شناخت
یہ شعبہ محققین کو پہنچاننے ، جذب کرنے  اور اچھے محققین مختلف سہولیات فراہم کرتاہے جیسے مکان کا کرایہ ، پڑھائی کا خرچہ، کتابیں خرید نے کا خرچہ ، سفر کا خرچہ و غیرہ
٤۔ تحقیقات کو جانچنے کا شعبہ
یہ شعبہ محققین کے مقالات کو مختلف علمی گروہوں تک پہنچاتا ہے تا کہ وہ بہترین مقالے لکھنے والے کی حوصلہ افزائی کرسکے اس لیئے محققین کو چار گروہ( الف، ب، ج ،د) میں تقسیم کیا ہے اور یہ شعبہ مقالات کو عام لوگوں تک پہچانے کے لئے نمایش کا اہتمام کرتا ہے اب تک مختلف علمی گروہ کی مدد سے 7000 مقالے مختلف زبانوں جیسے عربی، فارسی، ترکی، آذری، استانبولی،اردو وغیرہ میں چھپ چکے ہیں۔
۵۔ تالیف و ترجمہ کا شعبہ
بین الاقوامی ضرورت کے پیش نظر بالخصوص معارف اسلامی اور اہل بیت کو پہنچانے کے لئے مختلف زبانوں میں تالیف و ترجمہ بہت موثر ہے۔ مجتمع آموزش عالی فقہ اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے ایک کتاب (بنام پرتو پژوہش) جو اعتقادی شبہات اور جواب پر مشتمل ہیں پانچ زبانوں عربی، ترکی، استانبولی، آزری ، اردو میں ترجمہ کرچکاہے۔
لائبریری و شعبہ اطلاعات
مدرسہ حجتیہ اور اس کی لائبریری کی بنیاد 1326 شمسی کو حضرت آیت اللہ حجت کوہ کمری نے اپنے دست  مبارک سے رکھی اور مرکز جہانی علوم اسلامی کے وجود میں آنے کے بعد یہ لائبریری غیر ایرانی طلباء کے لئے مختص کی گئی اور مدرسے کی اغراض و مقاصد کے مطابق خدمات فراہم کرنا شروع کیا۔

جامعۃ المصطفی کی تاسیس  اور مدرسہ عالی فقہ و معارف اسلامی کو مجتمع آموزش عالی فقہ کےنام سے وسعت دینے کے بعد  اس کتاب خانہ کوبھی مجتمع میں ایک نمایاں مقام حاصل ہوا  اور کتاب خانہ اور ڈیٹا بیس کو بھی وسعت دی گئی ۔

یہ کتاب خانہ صبح ۶ بجے سے لیکر رات ۱۰ بجے تک کھلا رہتا ہے  اور اسکی دو شاخیں مدرسہ شہابیہ اور مومنیہ میں قائم کی گئی ہیں
١۔ فنی حصہ

وہ کام جو کتاب خانے کو مرتب رکھنے کے لئے ضروری ہیں اس شعبہ میں انجام دیے جاتے ہیں  جیسے کتابوں اور نشریات کی حفاظت  اور ان کوایک منظم طریقے سے  مرتب کرنا ۔ تا کہ کتاب تلاش کرنے میں آسانی ہو اس فنی حصے کے کئی ذیلی شعبے ہیں۔

الف۔ شعبہ مجموعه‌سازي

کتاب خانے کے منابع کی خریداری اور ان کو مرتب کرنا اس شعبہ کے وظائف میں سے ہے   اگر کوئی کتاب خانہ ج منظم اور مرتب ہو لیکن اس میں کتابیں موجود نہ ہوں تو بعنوان کتاب خانہ اس سے مطلوب فوائد  کا حصول ممکن نہیں ہے۔

ب۔ فہرست اور درجہ بندی

کتابوں کی تلاش میں تیزی لانے کیلئے کتابوں کی درجہ بندی کی جاتی ہے تاکہ کتاب کی تلاش میں مراجعہ کنندہ کو کوئی مشکل نہ ہو ۔

۱:وضاحتی اور توصیفی فہرست نویسی
اس مرحلہ میں کتاب کی ظاہری صفات اور خصوصیات  کو مدنظر رکھا جاتا ہے جیسے عنوان کتاب،مولف کانام،محل نشر ،ناشر کا نام،نشر کی تاریخ ،صفحات کی تعداد اور ایسی دوسری خصوصیات جن کے ذریعے کتاب کی شناخت میں آسانی ہو سکے۔
۲۔ فہرست نویسی تحلیلی

اس مرحلے میں کتاب کے تجزیہ و تحلیل کے ساتھ ساتھ  کتاب کے خاص حصوں کو اس کتاب کی شناخت اور پہچان کے طور پرمعین کیا جاتا ہے  ۔
۳۔ درجہ بندی

یہ مرحلہ کتابوں کو ایک خاص طریقے سے منظم کرنے پر مشتمل ہے  اس  میں پہلے سے معین کردہ طریقے کے مطابق کتابوں کی درجہ بندی کر کے انہیں الماریوں میں رکھا جاتا ہے ۔
۴۔کتابوں کی تیار ی کا مرحلہ
اس مرحلے میں کتابوں کو الماریوںمیں رکھنے کیلئے ان کا رجسٹر میں اندراج کر کے اس پر سٹکر لگا دیا جاتا ہے تاکہ اسی ترتیب سے اسے الماریوں می رکھا جائے ۔
۲: عمومی  خدمات

کتاب خانے سے زیادہ سے زیادہ استفادہ  اور مراجعین کی رہنمائی کیلئے منظم اور منسجم کوشش کرنا۔

اس شعبے کا اصلی ہدف تمام معلومات کو مراجعین کی کے لئے قابل دسترس بنانا ہے اس کے زیلی شعبے درج ذیل ہیں:۔

١۔ مجموعہ کتاب اور ریڈنگ روم

کتابوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ مراجعین کی مورد نظر کتاب کی تلاش اور اس سے استفادہ  میں انکی مدد کرنا اس شعبے کے وظائف میں شامل ہے۔
٢۔ امانت کا شعبہ

یہ شعبہ مراجعین اور لائبریری کے در میان رابط کا کام کرتا ہے۔
٣۔ سلسلہ وار نشریات کا شعبہ

سلسلہ وار نشریات مراجعین کیلئے ایک اہم منبع ہے  اور یہ مختلف موضوعات مثلا کانفرنس،سیمیناروغیرہ میں جدید  اور بروز معلومات مخاطب کو مہیا کرتا ہے ۔
٤۔ شعبہ مقالہ جات
کیونکہ مقالے نہایت اہم سرمایہ اورخاص اہمیت کے حامل ہیں اسلئے ان کی حفاظت کا خاص اہتمام ہوتاہے  مراجعین کے استفادہ کیلئے ان مقالہ جات کو   مہیا کیا جاتا ہے۔
٥۔شعبہ ڈیٹا بیس

مراجعین کو مختلف  سوفٹ وئیز اور ساٹوں سے  استفادہ کے طریقے سکھانااس شعبے کے وظائف  میں سے ہے  اسی کے پیش نظر ۲۳۹ سوفٹ وئیر کو تیار اور مراجعین کے استفادہ کے لئے مہیا کیا گیا ہے۔

مدرسے کا انٹر نیٹ کیفے جسکو ایک پرائیویٹ  کمپنی چلاتی ہے بھی اسی شعبے کے زیر نظر ہے۔

بازديد کنندگان اين صفحه: 132 بازديدکنندگان امروز: 2180 کل بازديدکنندگان: 1439745 زمان بارگذاری صفحه: 0.2080
جملہ حقوق سائٹ مجتمع کیلئے محفوظ ہیں.