تلاش
دقیق تر تلاش
English | فارسی | Urdu | Az | العربی
صفحه اصلی > تعارف >  ادارے کاسربراہ 

پرنسپل مجتمع آموزش عالی فقہ

المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر حضرت آیۃ ا۔۔۔ اعرافی (دامت برکاتہ)  نے۳ اپریل ۲۰۰  (۱۵ فروردین ۱۳۸۸ ش ھ)کوحجۃ الاسلام والمسلمین جناب حاج آقای محامی (دام عزہ) کو مجتمع آموزش عالی فقہ کے مدیر کے طور پر منتخب کیا۔

زندگی نامہ

حجۃ الاسلام والمسلمین حاج شیخ مصطفیٰ محامی (دام عزہ)(۱۳۴۴) ۱۹۶۵ ء کو مشہد مقدس کے ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے  آپ کے والد گرامی حضرت آیۃ ا۔۔۔ حاج شیخ مرتضیٰ محامی مشہدکے مشہور علماء میں سے ہیں ۔

تحصیلات علمی                                        

 آپ نےاپنی باقاعدہ حوزوی تعلیمات کو(۱۳۵۵ش)۱۹۷۶ءمیں شروع کیااپنےوالد محترم سےمعنوی اورعلمی استفادہ کرنے کے ساتھ مشھد کےدوسرے معروف اوربڑے علماء جیسے حضرات آیات عظام جناب آقای فلسفی (قدس سرہ)مرتضوی (دامت برکاتہ) وحجۃالاسلام والمسلمین موسوی نژاد(دامت برکاتہ)سے بھی مستفیض ہوئے ۔

۱۳۶۰(۱۹۷۱م)میں آپ نے اعلی تعلیم کیلئے قم المقدسہ کا رخ کیا اور سطوح عالی کےدروس کی تکمیل کیلئے حضرات آیات ستودہ و محمد فا ضل لنکرانی (قدس سرھما)اورسید حسین شمس (دامت برکاتہ) فقہ اور اصول کے درس خارج کو محضرآیات وحید خراسانی (دامت برکاتہ) ومیرزاجواد تبریزی (قدس سرہ)اور فلسفہ(درس اشارات)کو محضرحضرت آیت اللہ حسن زادہ آملی (دامت برکاتہ)اور تفسیر قرآن کیلئےحضرات آیات میرزا علی مشکینی (قدس سرہ)اورجوادی آملی سے کسب فیض کیا۔

اسی طرح انھوں نےآیت اللہ مکارم شیرازی(دامت برکاتہ)سے درس تجرید آیت اللہ محقق داماد(دامت برکاتہ)سےاصول فلسفہ و روش رئا لسم اور کفا یہ کا کچھ حصہ پڑھا اور منظومہ کے کچھ دروس آیت اللہ یحی انصاری شیرازی کے پاس پڑھے جبکہ مکاسب آیت  اللہ پایانی (قدس سرہ)سے پڑھی اور آیت اللہ جوادی آملی(دامت برکاتہ)کے پاس دروس اسفار تمھیدالقواعد اور آیت اللہ محمودھا شمی شھرودی کے  فقہ اور اصول کے درس خارج سے کسب فیض کر نے لگے

 

سوابق علمی

تدریس :اپنے استاد بزرگوار حضرت آیۃ اللہ ستودہ «قدس سره»کے حکم پر آپ نے ۱۳۶۴ شمسی سے تدریس کا سلسلہ شروع کیا  اور  المنطق المظفر،اصول المظفر،حلقات شہید صدر،رسائل و مکاسب شیخ اعظم انصاری ،کفایہ،بدایۃ الحکہ اور نھایۃ الحکمہ جیسی کتابوں کی تدریس کی۔

تحقیق:

 انھوں نے اپنے تحقیقی کام کا آغاز۱۳۶۷ھجری شمسی سے تفسیر گروہی کے ساتھ کیا ۱۳۶۸ھ شمسی میں مرکزفرھنگ ومعارف قرآن میں ایک گروہ تفسیرکو تشکیل دے کر تفسیررھنما کے کچھ حصے لکھے اور دوسرے حصوں پر نظارت اورکنڑول کی ذمہ داری انجام دی اس کے بعد قرآنی انسائیکلو پیڈیا  کی تدوین،اس کے اجراءاور اس کے لئے مقالہ جات کی تدوین اور جمع آوری کی ذمہ داری کو انجام دیا۔

 

اھل سنت کے سوالات کے جوابات (الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے خارج کشورارسال کرنے کیلئے) فریقین کے درمیان اختلافی مو ضوعات جیسے عصمت تار یخ پیدائش مذاھب اسلامی کے علاوہ بلوچستان میں اھل سنت کے امور کے نمائندہ رھبری کیلئے علمی سیمینار کے لئے مقالات کی تدوین اور ان سیمینارز میں شرکت کے علاوہ  مرکزفرھنگ ومعارف میں تفسیر تربیتی اور موضوعی کے مختلف پراجیکٹ پر نظارت اور کنڑول کا کام انجام دیا اسکے علاوہ جامعۃ المصطفی کے زیر نظر لکھے جانے والے پایان نا موں کی رھنمائی اور مشاورہ کو انجام دے رھے ھیں

ذمہ داریاں:

(۱)۔تین سال مقام معظم رھبری کا نمائندہ سروان بلوچستان میں (امور اھل سنت کے امور سے متعلق)

۲۔۶ سال قم میں بلوچستان کے طلاب کت آموزشی اور فرھنگی امور کی سازمندی کی مسئولیت

۳۔ تین سال مرکز قرآن و معارف قرآن میں گروہ دائرہ المعارف کی سرپرستی

۴۔تین سال مرکزقرآن ومعارف قرآن میں گروہ تفسیر   رھنما کی سرپرستی

۵۔ پنج سال مرکز فرھنگ ع معارف قرآن گروہ تفسیر کی سرپرستی

۶۔ چھے سال مرکز فرھنگ و معارف قرآن کی سرپرستی

۷۔ ۱۳۸۰ ھ ش کو مرکز مطالعات اور تحقیقات اسلامی اور معاونت پژوھشی دفتر تبلیغات اسلامی کی سرپرستی

۸ ۔ ایک سال مرکز جھانی علوم اسلامی طرح کلام کی تدوین کی مسئولیت

۹۔ تین سال مرکز جھانی علوم اسلامی میں امور آموزشی میں معاونت کی مسئولیت

۱۰۔ ممدرسہ عالی فقہ معارف کی سرپرستی ۱۳۸۱ سے ۱۳۸۷ کے آخر تک

۱۱۔ مجتمع آموزش عالی فقہ کی سرپرستی ۱۳۸۸ کے شروع سے

 

 

بازديد کنندگان اين صفحه: 142 بازديدکنندگان امروز: 20 کل بازديدکنندگان: 35504 زمان بارگذاری صفحه: 0/6040
جملہ حقوق سائٹ مجتمع کیلئے محفوظ ہیں.