تلاش
دقیق تر تلاش
English | فارسی | Urdu | Az | العربی
صفحه اصلي > اسلامی بیداری 

مجله صدائے مظلوم

رہبر انقلاب اپنے ایک پیغام میں فرماتے ہیں کہ:

          استکبار کی پیامبر اکرم (ص) کی مقدس ذات کی توہین  کی کوشش  دم توڑتی ہوئی سانسوں کی مانند ہے اور یہاسلامی بیداری کی نشوونما کی خوش خبری ہے۔

          پوری دنیا کے مسلمان خواتین اور حضرات یہ جان لیں کہ دشمن کی یہ ناکام کوششیں اسلامی بیداری کے سامنے، بہت حقیر اور کم حیثیت ہیں جبکہ اسلامی بیداری کا مقام بہت بڑا اور بلند ہے۔ اور روز بہ روز اس تحریک میں جوش و خروش بڑہتا جارہا ہے۔ "واللہ غالب علی امرہ"۔

          حضرت آیت اللہ خامنہ ای رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی ملت اور اسلام کی عظیم امت کو، دشمنان اسلام کے نفرت آمیز عمل " پیامبر اسلام (ص) کی نورانی ذات کی توہین " کے بعد یہ پیغام دیتے ہوئے انہوں نے اس ناقابل معافی حرکت کے پیچہے درندہ صفت اسرائیلی اور امریکی حکومت اور پوری دنیا کے استکباری سرداروں کو ذمہ دار ٹہرایا اور صہیونی قوم کی اسلام اور قرآن سے کینہ برتنے کی وجوہات بتائیں اور فرمایا کہ اگر امریکا کے حکمران اپنے اس دعوے پر سچے ہیں کہ ان کا اس نازیبا حرکت میں کوئی عمل دخل نہیں تھا تو انہیں چاہیے کہ اس ناقابل معافی جرم کے انجام دینے والوں اور انکی مالی حمایت کرنے والوں کو، کہ جنہوں نے امت اسلام کو دلوں کو تکلیف پہنچائی، ان کے جرم کے مطابق سزا دیں۔

          رہبر معظم انقلاب کے پیغام کا متن

بسم الله الرحمن الرحیم
قال الله العزیز الحکیم: یُریدونَ لِیُطفِئوا نورَاللهِ بِاَفواهِهِم واللهُ مُتِمُّ نورِه وَلوکَرِهَ الکافِرون

          عزیز ایرانی قوم اور عظیم اسلامی امت،

السلام علیکم:

اسلام دشمنوں نےایک مرتبہ پہر اپنے  نجس ہاتہ پیغمبر اسلام (ص) کی توہین سے آلودہ کرکے اپنے شدید کینے کو ظاہر کردکھایا ہے۔خبیث صہیونیزم نے اپنی تمام تر کدورت کو اسلام اور قرآن)مسلمانوں(کی حیران کن ترقی کے خلاف اپنے غصے کے ذریعے آشکار کیا ہے۔  

          اس بربریت اور گناہ کبیرہ کے عاملوں کی بدبختی کے لئے یہی کافی ہے کہ انہوں نے اس دنیا کی تمام مقدس اور نورانی ہستیوں میں سب سے عظیم شخصیت کو اپنے نفرت انگیز اور بیہودہ خیالات کا نشانہ بنایا۔

          اس شرم آور حرکت کے پیچھے درندہ صفت اسرائیلی اور امریکی حکومت اور پوری دنیا کے استکباری سردار ہیں  کہ جو یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ اسلام کے مقدسات کی توہین کرکے  آج  کی نوجوان نسل کے سامنے ان کی عظمت کو کم کر دیں گے۔ اگر اس گندی زنجیر کی سابقہ کڑیوں کی مثلا سلمان رشدی، ڈنمارک کے کارٹونسٹ اور امریکا کے پادری جنہوں نے قرآن کو نظرآتش کیا، حمایت نہ کی گئی ہوتی اور اسلام کے خلاف دسیوں فلموں کو صہیونی سرداروں کی خواہش پر نہ بنایا گیا ہوتا تو آج اتنا عظیم اور غیر قابل معافی گناہ قطعاسرزد نہ ہوتا۔ اس گناہ کے سب سے پہلے مجرم اسرائیل اور امریکا ہیں۔ اگر امریکا کے حکمران اپنے اس دعوے میں سچے ہیں کہ ان کی اس نازیبا حرکت میں کوئی مداخلت نہیں تہی تو انہیں چاہیے کہ اس ناقابل معاف جرم کے انجام دینے والوں اور انکی مالی حمایت کرنے والوں کو، کہ جنہوں نے امت اسلام کو دلوں کو دکہ پہنچایا، انکے جرم کے مطابق  سخت سزا دیں ۔    

          پوری دنیا کے مسلمان خواتین اور حضرات یہ جان لیں کہ دشمن کی یہ ناکام کوششیں اسلامی بیداری کے سامنے، بہت حقیر اور کم حیثیت ہیں جبکہ اسلامی بیداری کا مقام بہت بڑا اور بلند ہے۔ اور روز بہ روز اس تحریک میں جوش و خروش بڑہتا جارہا ہے۔ "واللہ غالب علی امرہ"۔

سیدعلی خامنه ای
۲۳/شهریور/۱۳۹۱

 

بازديد کنندگان اين صفحه: 701 بازديدکنندگان امروز: 8 کل بازديدکنندگان: 31410 زمان بارگذاری صفحه: 0/3281
جملہ حقوق سائٹ مجتمع کیلئے محفوظ ہیں.