تلاش
دقیق تر تلاش
English | فارسی | Urdu | Az | العربی
صفحه اصلي > شوراهي مجتمع 

مجتمع آموزش والی فقه کی مشاورتی  کونسلز

کسی بھی ادارے اور انسٹیٹیوٹ کی ترقی اورکارکردگی کا دارومدار لائق  مدیروں اور عملی ارادوں کے ذریعے ہی ممکن ہے  صحیح اور مناسب تدابیر کسی بھی ادارے کی ترقی کے نہایت اہم عوامل میں سے شمار ہوتی ہیں اس لئے احتمالی نقصانات سے بچنے کیلئے ضروری ہے تمام امور مشاورتی کونسلز کے مشوروں کے مطابق انجام دیے جائیں۔

مجتمع آموزش عالی فقہ کے اہداف و مقاصد اور اس کی بین الاقوامی  اہمیت کے پیش نظر اس ادارے میں دس مشاورتی کونسلز تشکیل دی گئی ہیں  اور ان تمام  کی سربراہی خود مجتمع کے رئیس کے پاس ہے  ان کی عدم موجودگی میں ان کا جانشین  ان امور  کوانجام دے گا جبکہ ہر کونسل کا سیکرٹری متعلقہ شعبہ کا انچارج ہوتا ہے  مختلف مناسبتوں سے ان میٹنگز کا انعقاد ،ایجنڈے کا تعین،اراکین کو اطلاع دینا  کاروائی کا مرتب کرنا اور رئیس کی تائید کے بعد اسے اعضاء تک پہچانا اس انچارج یا سیکرٹری کی ذمہ داریوں میں سے ہےاور ان مشاورتی کونسلز میں منظور شدہ پالیسیاں مجتمع کے تمام شعبوں میں لازم الاجراء ہوں گی۔

۱۔مجتمع کی مشاورتی کونسل

اس کونسل  کو ادارے کے اجرایی امور  میں سپریم کونسل کی حیثیت حاصل ہے ۔یہ کونسل مجتمع میں ایک مشاورتی ادارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مستقل رکن ہونے کی حیثیت میں نہایت اہم مقام و منزلت کی حامل ہے ۔

مالی ، بین الاقوامی روابط ،منابع انسانی اور ٹیکنالوجی کے معاملات ،ادارے کی اس کونسل میں مطرح ہوں گے جبکہ ان مسائل کیلئے کوئی خاص کونسل  نہیں بنائی جائے گی۔

کونسل کی ذمہ داریاں

۱۔ مجتمع میں اجراء ہونے والے بڑے منصوبوں کی تحقیق و بررسی

۲ ۔ مالیات ، تعلقات عامہ اور بین الاقوامی روابط ، منابع انسانی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلقہ قواعد و ضوابط کی تعیین ۔

۳ ۔ ادارے کے سالانہ بجٹ اور طویل  المدت منصوبوں کی بررسی۔

۴ ۔ ادارے کے سالانہ امکانات ،افرادی قوت ،کمی بیشی اور ضروریات کی تعیین ۔

۵۔ مالیات ، بین الاقوامی روابط ، منابع انسانی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور رئیس ادارہ کے دفتر سے مربوط داخلی معاملات سے متعلقہ قواعد و ضوابط کی تعیین۔

۶ ۔ کونسل کے صدر کی تائید کے ساتھ کونسل کے متعلق دیگر تمام مسائل کی بررسی ، ۔

کونسل کے اراکین

۱ ۔ رئیس مجتمع

۲ ۔ چار معاون

۳ ۔ بین القوامی روابط کا مدیر

۴ ۔ ماتحت چار مدارس کے مدیر (پرنسپل)

۵ ۔ ادارے کے تین دفاتر کے مسئولین

۶ ۔ متعلقہ مدرسہ کے پرنسپل کی سفارش اور رئیس مجتمع کی تائید کے ساتھ علمی گروہوں کے سربراہو ں میں سے ایک فرد

۲۔مجتمع کی فقہی کونسل

 ادارے کی فقھی کونسل اعلیٰ ترین مشاورتی کونسل ہے جو کہ ادارے کی حد تک فقھہی اور اصولی مسائل کے حل کیلئے موجود ہے ۔

اس کونسل کی تشکیل کا مقصد ادارے کے فقہی اور اصولی مسائل کو معین کرنا ہے   اور "تعلیمی ،تحقیقی اور تربیتی لحاظ  سےفقہی اور اصولی پالیسی اور دقیق منصوبہ بندی  اس کونسل کی ذمہ داری ہے ۔

کونسل کے اراکین

۱۔ رئیس جامعۃ المصطفیٰ

۲ ۔ مجتمع آموزش عالی فقہ کا رئیس

۳ ۔  ہر میٹنگ کے موضوع سے متناسب علماء چاہے ان کا جامعۃ المصطفیٰ یا مجتمع سے تعلق ہو یا نہ ہو

۴ ۔ فقہ و اصول کے علمی و تربیتی گروہوں کے مدیر

۵ ۔ ادارے کے تعلیمی اور تحقیقی معاونین

۳۔ تعلیمی کونسل (تعلیمی بورڈ)

تعلیمی کونسل تعلیمی امور کی بررسی اور منصوبہ بندی کی غرض سے وجود میں آئی ۔

تعلیمی کونسل کے وظایف

۱ ۔ شعبہ جات کی طرف سے پیش کئے گئے مختلف تعلیمی قوانین ،پروگرامز اور منصوبوں پر غور و فکر

۲ ۔ تعلیمی موضوعات اور سلیبس کی بررسی اور تعیین

۳ ۔ تعلیمی منصوبہ بندی اور متوقع اشکالات اور مشکلات کو دور کرنا ۔

۴ ۔ بعض مخصوص تعلیمی مسائل کے بارے میں فیصلہ کرنا

۵ ۔ طویل المدت منصوبوں کی منظوری اور ان کے بارے میں تحقیق کرنا

انجمن کے اراکین

 ۱۔ رئیس مجتمع

۲۔ مجتمع کے چار معاونین

۳ ۔ چاروں مدارس کے مدیر

۴ ۔ چار مدارس کے تعلیمی بورڈ میں سے ایک شخص

۵ ۔ چاروں مدارس کی انجمن علمی مدیران سے ایک شخص

۶ ۔ مجتمع کے تعلیمی امور کی برنامہ ریزی اور اسکی جانچ پڑتال کرنے والا مدیر

۴۔تربیتی کونسل

کونسل کے وظایف

۱۔تربیتی ، ثقافتی ، قرآنی و حدیث سے متعلقہ مسائل کی بررسی۔

۲ ۔ اخلاقی اور تربیتی اصول ، ثقافتی اور قرآنی و حدیثی پروگرامز کو عام کرنے کے متعلق قواعد و ضوابط کی منظوری اور انکی بررسی ۔

 ۳ ۔ منصوبہ بندی اور موجودہ اہم مشکلات کو حل کرنا

۴ ۔ جامعۃ المصطفی کی طرف سے اعلان کی گئی قرآن و حدیث کی عملی کلاسوں کے لئے سلیبس کا تعین

۵ ۔ مجتمع کے پرنسپل کی طرف سے سونپے گئےتمام امور کی نگرانی 

تربیتی کونسل کے اراکین

 ۱ ۔ رئیس مجتمع

۲ ۔ چاروں مدارس کے معاونین

۳ ۔ چاروں مدارس کے پرنسپلز

 ۴ ۔ علمی اور تربیتی کونسلزکے نمایندگان

۵ ۔ تربیتی اور ثقافتی مدیران

۵۔ تحقیقاتی کونسل

 وظائف

۱ ۔ تحقیقی امور کی پالیسی مرتب کرنا ۔

 ۲ ۔ تحقیق کے پروگرامز اور قوانین کی تصویب اور جانچ پڑتال  نیز دیگر مربوط مسائل کا حل ۔

۳ ۔ مجتمع کے تحقیقی امور میں پیشرفت کے طریقوں کا معین کرنا۔

۴ ۔ مجتمع کے تمام پروگرامز کی رپورٹ پیش کرنا

۵ ۔ مجتمع کے مدیر کی طرف سے کونسل کے سپرد کئے گئے امور کی بررسی اور ان کے بارے میں اظہار نظر کرنا۔

کونسل کے اراکین

۱۔ رئیس مجتمع

۲ ۔ چاروں مدارس کے معاونین

۳ ۔ چاروں مدارس کے مدیران(پرنسپل)

۴ ۔ علوم قرآن و حدیث ، فقہ قضائی ،فلسفہ کلام اور علم اصول کی علمی کونسلز کے مدیران

۵ ۔ تحقیقاتی کونسل کےمدیران

۶۔ اعلیٰ تعلیمی کونسل

اس شورایٰ کی ذمہ داری سطح ۳ اور۴کے طلاب  کے علمی مقالوں کی بررسی ،موضوع کی تعیین،استاد راہنما اور استاد مشاور  کی فراہمی ہے  اس کونسل کاسب سے اہم  وظیفہ طالب علموں کی تحقیقات کے معیار کو بہتر بنانا  اور ان کی نگرانی ہے۔

وظائف

۱:سطح ۳ کے طلاب کیلئے علمی مقالوں کے موضوعات، استاد راہنما اور مشاور کا معین کرنا۔

۲:مقالہ علمی لکھنے والے طلاب کی مختلف درخواستوں کی بررسی کرنا

الف:استاد راہنما اور مشاور کی تبدیلی

ب:مقالہ کے موضوع اور عناوین کی تبدیلی

ج:مقالہ کی مدت کی تمدید

کونسل کے اراکین

۱۔ رئیس مجتمع

۲ ۔ متعلقہ مدرسے کے رئیس

۳ ۔ سیکرٹری تعلیمات وتحقیقات

۴ ۔ اعلی تعلیماتی کونسل کے انچارج

۵: متعلقہ علمی گروہ کے انچارج اور دو اراکین

۶:مستقل علمی کمیٹی کے دو اراکین

۷:جامعۃ المصطفی کی تعلیمی کونسل کا نمائندہ

اعلی استعداد کے طالب علموں کی شناخت کی کونسل

ہر معاشرے میں نخبگان کی اہمیت وکردار کے پیش نظر انکی حمایت اور تربیت پر خصوصی توجہ دی جاری ہے  مجتمع آموزش عالی فقہ میں نخبگان سے مربوظ تمام امور کی نگرانی یہ کمیٹی کرتی ہے

وظائف

۱ ۔ نخبگان کے لئے دقیق پروگرام مرتب کرنا

۲۔ نخبگی کی تصدیق یا اسکو باطل کرنا

۳ ۔ خصوصی حمایت کی تعیین

کونسل کے اراکین

۱ ۔رئیس مجتمع

۲ ۔ چاروں معاونین

۳ ۔ بین الاقوامی روابط کا مدیر

۴ ۔ مربو طہ مدرسے کا رئیس

۵ ۔ مجتمع کے پر نسپل کے انتخاب سے علمی اور تر بیتی گروہوں کا ایک ایک نمائندہ

۶ ۔ المصطفی کے معاون تعلیمات کا نمائندہ

۷ ۔ مجتمع کے تر بیتی مشیر

۸ ۔ امور نخبگان کے ماہرین میں سے ایک

امور اساتید

مجتمع آموزش عالی فقہ میں طالب علموں کی بہتر تعلیم و تربیت کیلئے  اچھے اور تجربہ کار استادوں کا انتخاب سب سے پہلی ترجیح ہے اور اسی ہدف کو پورا کرنے کیلئے اس کمیٹی کو بنایا گیا ہے

وظائف

۱:تدریس کا اجازت نامہ جاری کرنا

۲: استاد کے علمی رتبے کا تعین

۳:استاد سے تعاون کے طریقے  کا  انتخاب

۴:ماہر استادوں کا انتخاب

۵: اساتید کے امتیازات کا تعین

۶:استادوں کے بارے میں مجتمع کی ضروریات کی بررسی

۷:اساتید کی تشخیص کے نتائج کی بررسی

اراکین

۱ ۔ رئیس مجتمع

۲۔ تعلیمی، تحقیقی،ثقافتی اور تربیتی معاونین

۳ ۔ مربوطہ علمی ، تربیتی گروہ کا مدیر

۴ ۔ منابع انسانی کے دفتر کا انچارج

۵ ۔ رئیس مجتمع کے انتخاب سے برجستہ اساتید میں سے ایک یا دو اشخاص

ڈاکٹریٹ کی کمیٹی

یہ کونسل پی۔ایچ۔ڈی کی سظح کی منصوبہ بندی ،بررسی اور تعلیمی پالیسیوں اور مختلف شعبوں کے پروگراموں میں ہماہنگی پیدا  کرنے کیلئے  وجود میں آئی ہے۔

وظایف

۱.مختلف منصوبوں کی بررسی اور پی ایچ ڈی سے متعلقہ امور کی دیکھ بھال

۲:تعلیمی پروگرام میں موجود احتمالی نقائص کی نشاندہی اور کا ٹھیک کرنا

3. پی ایچ ڈی سے متعلقہ امور کی پالیسی مرتب کرنا

کونسل کے اراکین

۱ ۔ رئیس مجتمع  

۲ ۔ تعلیمی امور کا معاون

۳ ۔ تحقیقی شعبہ کا معاون

۴ ۔ مجتمع کے فرھنگی و تربیتی معاونین

۵ ۔ مجتمع کے چاروں مدارس کے رئیس

۶ ۔ ہر مدررسہ کے علمی اور تربیتی گروہوں کے مدیر

ڈسپلنری کمیٹی

یہ کونسل ادارے کے اہداف کو حاصل کرنے کی غرض سے مہذب انفرادی اور اجتماعی نظم و ضبط رکھنے والے اور علوم مکتب اہل بیت کو حاصل کرنے کی صلاحیت رکھنے والے طلاب کی پرورش اور تعلیم کیلئے بنائی گئی ہے

وظایف

۱ ۔ طلاب کی مالی،اداری ،تعلیمی و اخلاقی  مشکلات کی جانچ پڑتال

۲ ۔ خلاف ورزی پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنا

اراکین

 ۱ ۔رئیس  مجتمع   

۲ ۔ چاروں معاونین

۳ ۔ مدرسہ مربوطہ کا رئیس

۴ ۔ مجتمع کا تربیتی مشیر

۵ ۔ مجتمع کے پرنسپل کے حکم سے ایک شخص اساتیدکے نمایندہ کی حیثیت سے

۶ ۔ ڈسپلنری کمیٹی کا ایک فرد

 

بازديد کنندگان اين صفحه: 724 بازديدکنندگان امروز: 10 کل بازديدکنندگان: 31412 زمان بارگذاری صفحه: 0/4687
جملہ حقوق سائٹ مجتمع کیلئے محفوظ ہیں.