تلاش
دقیق تر تلاش
English | فارسی | Urdu | Az | العربی
صفحه اصلي > مدارس 

مجتمع آموزش عالی فقہ کےذیلی چار مدارس

۱۔ مدرسه تخصصی فقه و معارف اسلامی

۲۔ مدرسه عالی فقه و اصول

۳۔ مدرسه عالی فقه و معارف اسلامی

۴۔ مدرسه عالی فقه تخصصی

    مجتمع آموزش عالی فقه کے زیر نظر قائم ان  چاروں  مدارس کا وجود ان  معین مقاصد کے پیش نظرعالم  وجود میں آیا  ہے کہ  طلبہ کرام کو مختلف علمی سطحوں مانند  ۱۔ ۲۔ ۳۔ ۴۔۵  اور ڈاکٹریٹ ، میں  بهتر سے بہتر تعلمی خدمات فراہم کی جاسکیں  اور اس کے علاوہ دوسرے پروگراموں  کے لئے ، جیسا کہ تحقیقی ،ثقافتی ، تربیتی ، اور تبلیغی میدانوں  میں جدیت اور بہتری  کے ساتھ باتدبیر پروگرامنگ کرنا بھی  اس ادارہ کے اہم فرائض میں شامل ہے  کہ جو مجتمع کے زیر نظر تمام مدارس کے شعبۂ معاونت  اور نیز دیگر شعبوں  میں  بغیر کسی روکاوٹ کے ، مسلسل انجام پارہے ہیں غرض ادارہ شب و روز تعلمی ،تحقیقی ،ثقافتی ، تربیتی ، اور تبلیغی  سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے ۔

 ان چاروں مدارس کے بلند تعلیمی مقاصد

۱۔ ہر درس میں  عنوان کی ابتداء اور انتہاء کا خیال کرتے ہوئے  ایک منظم تعلیمی نصاب  کی طرف گامزن ہونااوراعلی  معیار کے مطابق  موثر طریقے اور علمی روش کا انتخاب کرنا۔

۲۔ "اصل تحقیق"  کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی امور میں  علمی  افکار و نظریات کو اہمیت دینا اور ان کی  حمایت کرنا ، اور تعلیم کے ساتھ ساتھ  تحقیقی امور جیسا کہ (Theses) تحقیق پایانی اور پایان نامہ اور اس جیسی دوسری تحقیقوں کےلکھنے پر  خاص توجہ دینا ۔  

۳۔  استاتید اور شعبہ تعلیم کی طرف سے تعلیمی تقویم کے اجراء کو یقینی بنانا ۔

۴۔ اعلیٰ تعلیمی معیار کو مدنظر رکھتےہوئے تعلیمی پروگراموں کی  کیفیت کو بہتر سے بہتر بنانا۔

۵۔حوزوں اور مدارس  کی قدیمی روایات کااحیاء  اور اس  خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لئے  مندرجہ ذیل امور پر طلبہ کرام کومتوجہ کرنا:۔

الف۔  درسی مطالب کو بہتر انداز میں سمجھنے کیلئےکلاس سے پہلے  مطالعہ  کریں   ۔

ب۔ پڑھے ہوئے مطالب کو مباحثہ کے ذریعہ  اچھی طرح ذہن نشین کریں ۔

ج۔ تکمیلی"غیر درسی"مطالعات  کے ذریعے اپنی معلومات کو  وسعت بخشیں ۔

۶۔ ذہین اور ممتاز  طلبہ کو ان کے درسی اور کلاسی پروگرام میں رعایت دیکرمزید (Unite) "واحد " دینا  اور ان کے لئے خصوصی کلاسیں منعقد کرکے ان کی ترقی اورپیشرفت کیلئے مناسب مواقع  فراہم کرنا۔

۷۔طلبہ کی بہتر تربیت کے لئے علمی ،اخلاقی ،فکری اور اعتقادی لحاظ سے مضبوط  اور فاضل استادوں  کا انتحاب کرنا۔

۸۔نظام  تعلیم میں  کیفیت(کوالٹی ) کو کمیت(مقدار ) پر فوقیت دینا  ۔

۹۔ آئندہ نصاب تعلیم، طرز تدریس ، رہنمائی  اور مشاورتی امور کو بہتر سے بہتر بنانے میں غیر ایرانی استادوں  کے افکار ، نظریات اور  تجاویز سے بھرپور مدد لینا  ۔

۱۰۔کانفرنس ،خلاصہ بیان کرنے  اور متن کی قرائت کے ذریعے طلبہ کو کلاس کی مدیریت میں شریک کرنا ۔

بازديد کنندگان اين صفحه: 708 بازديدکنندگان امروز: 5 کل بازديدکنندگان: 31407 زمان بارگذاری صفحه: 0/3437
جملہ حقوق سائٹ مجتمع کیلئے محفوظ ہیں.