تلاش
دقیق تر تلاش
English | فارسی | Urdu | Az | العربی
صفحه اصلی > معاونت ها و بخش های مجتمع 

مالیات کا شعبہ

ادارہ مالیات تین ذیلی اداروں کے ذریعے متعلقہ امور کو انجام دیتا ہے۔

    الف ۔ شعبہ مالی

یہ ادارہ اکاؤنٹنگ اور سیکرٹریٹ  کے کام انجام دیتا ہے۔

    ب ۔ امور طلاب

اس ادارے میں انتظامی،رفاہی،تحقیقاتی اور پاسپورٹ سے متعلقہ امور انجام دیے جاتے ہیں ۔

ج ۔ پبلک ایڈمنسٹریشن

معاونت اور عام امور  کا انجام دینا  اس ادارے کی ذمہ داریوں میں سے ہے ۔

اغراض و مقاصد

۱:مرجعہ کرنے والوں کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے معیار کو مقدار پر ترجیح دینا۔

۲:انتظامی امور کی بہتری اور ترقی کے مواقع مہیا کرنا ۔

۳:طلاب کی بہتر انداز میں خدمت کے لئے دوسرے شعبوں سے افہام و تفہیم اور دوستانہ روابط۔

۴:طالب علموں کے مسائل کے جلد از جلد حل کیلئے ان کی اپنی سفارشات سے استفادہ کرنا ۔

۵:طالب علموں کی آسائش کے مناسب مواقع فراہم کرنا۔

۶:مدرسہ کی سرگرمیوں کو صحیح سمت دینا تاکہ اہداف مورد نظر کو حاصل اور ذمہ داریوں کو احسن انداز میں انجام دیا جا سکے۔

۷:متعلقہ امور میں نقائص کی تلاش اور ان کا دور کرنا۔

۸:مدرسہ کے اموال سے صحیح استفادہ کرنا اوران میں  اسراف اور غلط استعمال سے بچانا۔

۹:مدرسہ اور ہوسٹل میں طالب علموں کو امنیت اور آسائش فراہم کرنا۔

۱۰: مجتمع اور ان کے زیر نظراداروں کی فضاء کو صاف ستھری اور سر سبز رکھنے کی کو شش کر نا۔

مالی ادارہ

مجتمع کی پالیسیوں  اور منصوبہ بندی کے مطابق  مالی منابع فراہم کرنا اور تمام شعبوں کو ان کی ذمہ داریوں کو انجام دینے میں مالی مدد فراہم کرنا۔

اکاؤنٹنگ

اس  ادارے میں مالیات سے مربوط معلوما ت کی جمع آوری ،طبقہ بندی ،مختصر کرنے جیسے معاملات انجام دیے جاتے ہیں درج ذیل امور اس ادارے کے وظائف میں سے ہیں ۔

۱:جامعہ المصطفی ٰ کے مربوطہ مالی ادارے سے بجٹ کی وصولی ۔

۲؛قانون و ضوابط کی روشنی میں مجتمع کے اخراجات کی ادائیگی۔

۳:ماہانہ اور سالانہ اخراجات کا حساب کرنا اور جامعۃ المصطفی کے مالی شعبے کو اس کی رپورٹ بھیجنا۔

۴:مجتمع کے تمام شعبوں کے معاہدوں کی نگرانی اور جامعۃالمصطفی کو ان امور سے آگاہ رکھنا ۔

۵:سالانہ اخراجات اور آمدن  کی تفصیلات  اور انکے چارٹ کی تیاری۔

سیکرٹریٹ

یہ ادارہ اپنے دفتری کا موں کو مجتمع کے مقرر شدہ قوانین کے مطابق انجام دینے کے ساتھ سا تھ باہر سے آنے والے اور بھیجے جانے والے مراسلات کی اچھے طریقے سے نگرانی کرتا ہےاس کے علاوہ اس ادارہ کے چند وظائفدرج ذیل  ہیں ۔

۱۔ مراسلات کو اسکن کر کے ریکارڈ میں درج کرنا  ۔

۲۔ طلباء کی درخواستوں کا جواب دینا اور ضرورت پڑنے پر اس پر مہر لگانا ۔

۳۔ مجتمع کی طرف ارسال شدہ خطوط اورمراسلوںکو مخاطبان اصلی تک پہنچانا۔

۴۔ مجتمع کے کار مندوں اور طلاب سے متعلق خطوط اور جزوات وغیرہ کو ٹائپ کرنایا فوٹوکاپی کرنا ۔

طلاب اور ان کے خاندان کے امور کا ادارہ

یہ ادارہ طلاب اور ان کے خاندان کے تمام اداری اور آسائشی کاموں کو مندرجہ ذیل اداروں کی مد د سے انجام دیتا ھے ۔

۱۔ شعبہ اداری

اس ادارہ کے وظائف درج ذیل ہیں ۔

۱:تمام اداروں کتاب خانوں اور مراجع عظام کے دفاتر کو تائیدی خطوط ارسال کرنا۔

۲ ۔ طلبا کو کارڈ جاری کرنا ۔

۳ ۔  ہیلتھ سرٹیفیکیٹ جاری کرنا۔

۴ ۔ طلاب کے شہریہ سے متعلق کاموں کو انجام دینا مثلا طلبا کو شہر یہ دلانا معیل کا شہریہ یا رتبہ بڑھانا وغیرہ۔

۵۔ اگر طلباء سفر پر جانا چاہتے ہیں تو ان کے لئے خروج و مراجعت یا ایک طرفہ خروجی کے لئے اقدام کرنا اسکے علاوہ شہریہ کے متعلق وکالت نامے کی تاریخ بڑھانااوراگروکیل تبدیل ہو جائے تو تو دوسرے وکیل کے نام وکالت نامہ صادر کرنا۔

۲:پاسپورٹ کا ادارہ

اس شعبہ کے ذمہ درج ذیل وظائف ہیں۔

۱۔ پاسپورٹ سے متعلق تمام دفتری کاموں کو انجام دینا ۔

۲۔ طلبا کے تمام کاموں کو انجام دینے والے ادارے کیساتھ خط و کتابت کے ذریعے رابطے میں رہنا ۔

۳۔ مہاجرین و غیر ملکی افراد کے کام انجام دینے والے ادارے ناجا کیساتھ خط و کتابت کے ساتھ رابطے میں رہنا۔

۴۔ وزارت داخلہ میں مہاجرین و غیر ملکی افراد کے ادارے سے رابطے میں رہنا ۔

۵۔ اقامت دلانے یا اقامت بڑھانے کے کام انجام دینا۔

۶۔ اگر طلبا ایران سے باہر جا رہے ہوں تو خروج و مراجعت کیلئے اقدام کرنا ۔

۷ ۔ وزارت داخلہ میں مہاجر اور غیر ملکی  افراد کیلئے کام کرنے والے ادارے کے ساتھ ان کے شناختی کارڈ کی ڈیٹ بڑھانے یا ان کو باطل کرنے کے سلسلے میں رابطہ رکھنا ۔

۸ ۔ ویزہ سے متعلق مثلاً طلباء کیلئے پاسپورٹ دلانے یا پاسپورٹ کی ڈیٹ بڑھانے کے امور میں مدد کرنا سفارت خانوں کے لئے بعنوان طالب تائیدی نامہ صادر کرنا ۔

شعبہ رفاہی

اس ادارہ کے وظایف مندرجہ ذیل ہیں ۔

۱:طلبہ کی رہائش سے متعلق امور ۔ ان کیلیئے رہائش دلانا یا رہائش کے کرایہ کا بندوبست کرنا۔

۲:قرضہ سے متعلق امور کا انجام دینا اور دفتر تبلیغات کے قرضہ کی ضمانت دینا۔

۳:سکالرشپ،سفری اخراجات  ،جامعۃ المصفی ٰ کی طرف سے ٹکٹ،اپنے اور بیوی بچوں کے پاسپورٹ کے اخراجات ،اور قسطوں پر گھریلو سامان کی فراہمی ۔

ادارہ تحقیقات

اس ادارے کے وظائف درج ذیل ہیں۔

خصوصی کمیشن

کرایہ پر رہنے والے طالب علموں کو گھر  کیلئے قرضے یا مدد کیلئے  اور نئی شادی کرنے والوں کی گھریلو سامان کے حصول کیلئے معرفی کرنا اسی طرح اضطراری مشکلات میں طالب علموں کے ساتھ تعاون اس ادارے کی ذمہ داریوں میں سے ہے۔

۲: طالب علموں کے گھروں میں جانا

مختلف مسائل جیسے موت،بیماری،آتش سوزی،یا دوسرے حادثات میں طالب علم کو مدد فراہم کرنا۔

۳: طالب علموں کی درخواستوں کی تائید اور تصدیق کا شعبہ

نکاح نامہ، شادی،افراد تحت تکفل،رئیس مجتمع یا دوسری شخصیات سے ملاقات وغیرہ سے مربوط درخواستوں کی بررسی اور ان کی تائید۔

۴:جامعۃ المصطفی کے  صحت اور ریلیف کے شعبے کومعرفی

خاص بیماری کی صورت میں مزید سہولیات کے حصول کیلئے طالب علم کو جامعۃ المصطفی کے  صحت اور ریلیف کے شعبے کومعرفی کرنا۔

۵:هديه تولد نوزاد

 

بازديد کنندگان اين صفحه: 547 بازديدکنندگان امروز: 236 کل بازديدکنندگان: 3398497 زمان بارگذاری صفحه: 0/4600
جملہ حقوق سائٹ مجتمع کیلئے محفوظ ہیں.