تلاش
دقیق تر تلاش
English | فارسی | Urdu | Az | العربی
صفحه اصلی > اخبار 


  چاپ        ارسال به دوست

عشرہ کرامت اپنی معنوی زندگی کی تقویت کا مناسب موقع

دنیا کے مختلف حصوں سے مختلف لوگ علوم اسلامی کے نور سے اپنے قلوب کو منور کرنے کیلئے قم آتے ہیں ۔اگر چہ یہاں انکا کوئی جاننے والا نہیں ہوتا لیکن جب یہی لوگ اما رضا علیہ السلام اور حضرت معصومہ سلام الہہ علیہا کی زیارت سے شرف یاب ہوتے ہیں تو ان کو اپنی اس بے وطنی کے احساس سے ایک معنوی خوشی نصیب ہوتی ہے اور خدا کی طرف سے ای بے انتہا اجر ان کے شامل حال ہوتا ہے۔ عشرہ کرامت میں اعلی فقہی ادارے کے شعبہ خبر نے علوم اسلامی کے حصول کیلئے تشریف لانے والے کچھ عزیزوں سے ایک گفتگو کو انجام دیا ہے جو آپ کی خدمت میں پیش کی جا رہی ہے ۔ انڈونیشیاء سے تعلق رکھنے والے طالب علم جناب آقای سوھار بول عشرہ کرامت اپنی معنوی زندگی کی تقویت کیلئے ایک نئی فرصت ہے انہوں نے کہا کہ یہ ایک مناسب موقع ہے کہ شیعیان اپنی زندگیوں میں معنویت کے نفوذ کے بارے میں سوچ بچار کریں اور خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں۔ ان مقدس ہستیوں کی زندگی کا مطالعہ نہایت اہمیت کا حامل ہے خاص طور پر خواتین کو حضرت فاطمہ معصّمہ سلام اللہ علیہا کو اپنے لئے نمونہ عمل بناکر اس جدید زمانے میں دین کی ترویج کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے جوار میں رہنا ایک ایسی نعمت جس پر وہ ہمیشہ اپنے رب کا شکر گزار ہوں اس عشرہ میں میری کوشش یہ رہتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ حرم حضرت معصّمہ سلام اللہ علیہا میں وقت گزاروں اور گھر میں بھی ان سے توسل کروں تا کہ اس نعمت عظمی کا شکر ادا کر سکوں ۔ انڈونیشیاء کے طالب علم کی بہن کا امام رضا علیہ السلام کے توسط سے شفا پانا* ااس طالب علم نے مزید کہا کہ خدا نے مجھَے چار مرتبہ امام رضا علیہ السلام کی زیارت کا شرف عطا فرمایا ہے اور میری بہت ساری دعائِں امام رضا علیہ السلام کے وسیلے سے پوری ہوئی ہیں ۔ میری بڑی بہن ایک سخت بیماری میں مبتلا تھی میں نے اس کی شفا امام رضاعلیہ السلام سے حاصل کی ہے۔ «حجۃ¬الاسلام سورت¬والا» آقای محمد حسین سورت والا کا تعلق ھںدوستان سے ہے انہوں نے کہا کہ یہ عشرہ انسانوں کے درمیان کرامت اور شرافت پھیلانے کا عشرہ ہے ان دس دنوں میں دو مقدس ہستیوں کی ولادت ہوئی جو انسانی کرامت اور کمالات کا نمونہ ہیں ان ان دو بہن بھائیوں کے درمیان محبت دوسرے انسانوں کیلئے عملی نمونہ ہے ۔ امام رضا(ع) ، حضرت معصومه(س) اور امام حسین(ع)اور حضرت زینب(س) کی محبت کا موازنہ* انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام اور حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی محبت کے بعد اما م رضا اور حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی محبت بے نظیر ہے اور صرف انہی کے وسیلے سے ہی خدا تک پہنچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی ایران کی طرف ہجرت سے کلمہ جہاد فی سبیل اللہ اور ولایت کی معرفت کے معنی کو سمجھا جا سکتا ہے ۔ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا معاشرے کے جوانوں کیلئے بہترین نمونہ ہیں اور ان کی زندگی کے مطالعے کے ذریعے سے آج کے جوانان اپنی زندگی کو مثالی بنا سکتے ہیں کیونکہ آپ کی زندگی ایک جامع نمونہ عمل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے جوار میں تحصیل علم میرے لئے ایک افتخار ہے اور میں فخر سے کہتا ہوں کہ خداوند کریم نے مجھے اس سعادت سے نوازا ہے کہ میں ایک ایسے شہر میں علم حاصل کر رہا ہوں جست امام صادق علیہ السلام نے حرم اھلبیت علیہم السلام کے نام سے پکارا ہے اور اس لحاظ سے میرے کندھوں پر ایک عظیم ذمہ داری ہے اور میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ وہ مجھے توفیق دے تا کہ میں مذھب اھلبیت سلام اللہ علیھم کی تبلیغ کے ذریعے اس ذمہ داری کو نبھا سکوں۔ حجت¬الاسلام سورت¬والا نے کہا کہ میں سات سال سے ایران میں ہوں اور ان سات سالوں میں تقریبا پچاس مرتبہ مجھے امام رضا سلام اللہ علیہ کی زیارت کا شرف حاصل ہوا ہے اور میں طالب علم بننے اور جامعۃ المصطفی میں آنے کو امام علیہ السلام کی دین سمجھتا ہوں میری زندگی میں جو کچھ ہے وہ سب انہی کے کرم کی وجہ سے ہے ۔ «آقای مصطفی محمدعلی»، فرانس آقای مصطفی محمد علی نے کہا کہ عشرہ کرامت اور ان دو نورانی ہستیوں کی ولادت اس مقدس خاندان سے محبت کرنے والوں کیلئے اپنی معنوی شخصیت کو بہتر بنانے کا ایک موقع ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت کی اہمیت کا اندازہ امام صادق علیہ السلام کی اس حدیث سے لگایا جا سکتا ہے امام علیہ السلام نے فرمایا "من زارها عارفا بحقها، وجبت¬ له¬ الجنه" جس کسی نے حضرت معصومہ علیہا السلام کے حق کو پہچانتے ہوئے ان کی زیارت کا شرف حاصل کیا اس پر جنت واجب ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ روایات کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت کا ثواب ایک ھزار حج کے برابر ہے امام محمد تقی علیہ السلام سے نقل ہوا ہو ہے کہ آپ نے فرمایا کہ میرے والد بزرگوار کی غربت کی وجہ سے ان کی زیارت کا ثواب سید الشہداء کی زیارت سے بھی زیادہ ہے اس لحاظ سے اس مولود بابرکت کی زیارت کی اہمیت کو بہتر طور پر سمجھا جا سکتا ہے اس فرانسیسی طالبعلم نے مزید کہا کہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا تقوی کا بہترین نمونہ ہیں کہ آئمہ کی اولاد میں ان کی کوئی مثال نہیں ملتی اس لئے حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کو خواتین کیلئے ایک بہترین نمونہ عمل بنایا جا سکتا ہے کہ کس طرح انہوں نے اپنا سب کچھ ولایت اور امامت کے راستے پر قربان کیا حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی شان میں فرانسیسی طالبعلم کے اشعار* آقای مصطفی محمد علی نے کہا کہ قم میں رہنا میری ایک دیرینہ خواہش ہے اور پیرس میں رہتے ہوئے اکا شدت سے احساس ہوتا ہے میں نے یہ چند شعر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی شان میں لکھے ہیں جو آپکی خدمت میں پیش کر رہا ہوں ۔ قم، بهشتم باشد و جنت حرام السلام ای شهر خوبان، السلام قم میرے لئے بھشت ہے اور مجھے جنت سے زیادہ عزیز ہے اے مقدس ہسیوں کے شہر تم پر میرا سلام ہو صحن آیینه بود مأوای من گنبد نورانی¬اش سودای من صحن آئینہ میرے دل کی مراد ہے اور اس نورانی گنبد سے مجھے بے انہا انس ہے هر سرای او بود دنیای عشق محرمش باشد حریق¬النار عشق ہر کونہ عشق کی ایک الگ دنیا ہے اور اس سے آشنا صرف وہی ہو سکتا ہے جو مفہوم عشق سے آشنا ہو عشق، حاصل از کلام مصطفاست از حبیب جان، علی مرتضاست عشق کلام مصطفی سے حاصل ہوتا ہے اور علی مرتضی سے اس کی تکمیل ہوتی ہے عاشقان را خانه و کاشانه قم است انزوا از گفته¬های مردم است قم حقیقت میں تمام عاشقوں کی سر پناہ ہے لوگوں کی قیل و قال سے الگ تھلگ ایک دنیا ہے عاشقان را ترس باشد از خدا از جدایی¬ها ز آل مصطفی عشاق صرف خدا سے ڈرتے ہیں اور انہیں آل محمد سے دوری کا خوف ہوتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ مجھَے ۶ دفعہ مشہد کی زیارت کا شرف حاصل ہو ا جیسے دور سے حرم کے گنبد پر نظر پڑتی تھی دل میں ایک عجیب کیفیت کا احساس ہوتا تھا جو بیان کرنے کے قابل نہیں اور میں اپنے ان رشتہ داروں اور دوستوں کی طرف سے امام رضا علیہ السلام کی خدمت میں سلام عرض کرتا تھا۔


١٣:٥٦ - 1392/07/28    /    شماره : ٣٩٧٣٨    /    تعداد نمایش : ٤١٧


نظرات بینندگان
این خبر فاقد نظر می باشد
نظر شما
نام :
ایمیل : 
*نظرات :
متن تصویر:
 

خروج




بازديد کنندگان اين صفحه: 1511 بازديدکنندگان امروز: 7 کل بازديدکنندگان: 33253 زمان بارگذاری صفحه: 0/7187
جملہ حقوق سائٹ مجتمع کیلئے محفوظ ہیں.